2 اکتوبر 2011 - 20:30

کراچی …کراچی میں لیاری کے علاقے الفلاح روڈ اور گلشن بہار میں رینجرز نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کی اور الفلاح روڈ کے علاقے سے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔

ابنا: ذرائع کے مطابق لیاری کے علاقے الفلاح روڈ پر رینجرز نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا، علاقے کے اندر اور باہر جانے کے راستہ بند کردئے اور اس دوران لوگوں کی تلاشی لی۔ ذرائع کے مطابق رینجرز نے ٹارگٹڈ ایکشن کے دوران الفلاح روڈ سے متعددافراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پرمنتقل کر دیا۔ اس قبل لیاری ہی کے علاقے گلشن بہارمیں رینجرز نے جوئے کے اڈہ پر جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا۔ رینجرز نے علاقے کی تلاشی لی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔  ............

/169